×

اِن سے کہو، "میں کوئی نرالا رسول تو نہیں ہوں، میں نہیں 46:9 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ahqaf ⮕ (46:9) ayat 9 in Urdu

46:9 Surah Al-Ahqaf ayat 9 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 9 - الأحقَاف - Page - Juz 26

﴿قُلۡ مَا كُنتُ بِدۡعٗا مِّنَ ٱلرُّسُلِ وَمَآ أَدۡرِي مَا يُفۡعَلُ بِي وَلَا بِكُمۡۖ إِنۡ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَيَّ وَمَآ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ مُّبِينٞ ﴾
[الأحقَاف: 9]

اِن سے کہو، "میں کوئی نرالا رسول تو نہیں ہوں، میں نہیں جانتا کہ کل تمہارے ساتھ کیا ہونا ہے اور میرے ساتھ کیا، میں تو صرف اُس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے پاس بھیجی جاتی ہے اور میں ایک صاف صاف خبردار کر دینے والے کے سوا اور کچھ نہیں ہوں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل ما كنت بدعا من الرسل وما أدري ما يفعل بي ولا, باللغة الأوردية

﴿قل ما كنت بدعا من الرسل وما أدري ما يفعل بي ولا﴾ [الأحقَاف: 9]

Abul Ala Maududi
Inse kaho “main koi nirala Rasool to nahin hoon, main nahin jaanta ke kal tumhare saath kya hona hai aur mere saath kya. Main to sirf us wahee (revelation) ki pairwi karta hoon jo mere paas bheji jaati hai aur main ek saaf saaf khabardar kardene wale ke siwa kuch nahin hoon”
Ahmed Ali
کہہ دو میں کوئی انوکھا رسول نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ تمہارے ساتھ میں نہیں پیروی کرتا مگر اس کی جو میری طرف وحی کیا جاتا ہے سوائے اس کے نہیں کہ میں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا۔ اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (کیا جائے گا) میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ میں کچھ نیا رسول نہیں آیا [۱۲] اور مجھ کو معلوم نہیں کیا ہونا ہے مجھ سے اور تم سے میں اسی پر چلتا ہوں جو حکم آتا ہے مجھ کو اور میرا کام تو یہ ہے ڈر سنا دینا کھول کر [۱۳]
Muhammad Hussain Najafi
آپ کہہ دیجئے کہ رسولوں(ع) میں سے میں کوئی انوکھا نہیں ہوں اور میں (از خود) نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیاجائے گا؟ اور تمہارے ساتھ کیا کیا جائے گا اور میں تو صرف اس کی پیروی کرتا ہوں جس کی مجھے وحی کی جاتی ہے اور میں نہیں ہوں مگر کھلا ہوا ڈرانے والا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek