×

اے نبیؐ، ان سے کہو "کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر 46:10 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ahqaf ⮕ (46:10) ayat 10 in Urdu

46:10 Surah Al-Ahqaf ayat 10 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahqaf ayat 10 - الأحقَاف - Page - Juz 26

﴿قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كَانَ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ وَكَفَرۡتُم بِهِۦ وَشَهِدَ شَاهِدٞ مِّنۢ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ عَلَىٰ مِثۡلِهِۦ فَـَٔامَنَ وَٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[الأحقَاف: 10]

اے نبیؐ، ان سے کہو "کبھی تم نے سوچا بھی کہ اگر یہ کلام اللہ ہی کی طرف سے ہوا اور تم نے اِس کا انکار کر دیا (تو تمہارا کیا انجام ہوگا)؟ اور اِس جیسے ایک کلام پر تو بنی اسرائیل کا ایک گواہ شہادت بھی دے چکا ہے وہ ایمان لے آیا اور تم اپنے گھمنڈ میں پڑے رہے ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل أرأيتم إن كان من عند الله وكفرتم به وشهد شاهد من, باللغة الأوردية

﴿قل أرأيتم إن كان من عند الله وكفرتم به وشهد شاهد من﴾ [الأحقَاف: 10]

Abul Ala Maududi
Aey Nabi, inse kaho “ kabhi tumne socha bhi ke agar yeh kalaam Allah hi ki taraf se hua aur tum ne iska inkar kardiya ( to tumhara kya anjaam hoga)?Aur is jaise ek kalaam par to bani Israel ka ek gawah shahadat bhi de chukka hai. Woh imaan le aaya aur tum apne ghamand (arrogant) mein padey rahey. Aise zaalimon ko Allah hidayat nahin diya karta”
Ahmed Ali
کہہ دو بتاؤ تو سہی اگر یہ کتاب الله کی طرف سے ہو اور تم اس کے منکر ہو اور بنی اسرائیل کا ایک گواہ ایک ایسی کتاب پر گواہی دے کر ایمان بھی لے آیا اور تم اکڑے ہی رہے بے شک الله ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا
Fateh Muhammad Jalandhry
کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی طرح کی ایک (کتاب) کی گواہی دے چکا اور ایمان لے آیا اور تم نے سرکشی کی (تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے) ۔ بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر یہ آیا ہو اللہ کے یہاں سے اور تم نے اس کو نہیں مانا اور گواہی دے چکا ایک گواہ بنی اسرائیل کا ایک اسی کتاب کی پھر وہ یقین لایا اور تم نے غرور کیا بیشک اللہ راہ نہیں دیتا گنہگاروں کو [۱۴]
Muhammad Hussain Najafi
آپ کہیے کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر وہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہوا اور تم نے اس کا انکار کیا درآنحالیکہ تم بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اس جیسی (کتاب پر) گواہی دے چکا اور ایمان بھی لا چکا مگر تم نے تکبر کیا؟ بیشک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek