Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 14 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿أَفَمَن كَانَ عَلَىٰ بَيِّنَةٖ مِّن رَّبِّهِۦ كَمَن زُيِّنَ لَهُۥ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُم ﴾
[مُحمد: 14]
﴿أفمن كان على بينة من ربه كمن زين له سوء عمله واتبعوا﴾ [مُحمد: 14]
Abul Ala Maududi Bhala kahin aisa ho sakta hai ke jo apne Rubb ki taraf se ek saaf o sareeh hidayat par ho, woh un logon ki tarah ho jaye jinke liye unka bura amal khushnuma bana diya gaya hai aur woh apni khwahishat ke pairo ban gaye hain |
Ahmed Ali پس کیا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے واضح دلیل پر ہو وہ اس جیسا ہو سکتا ہے جسے اس کے برے عمل اچھے کر کے دکھائے گئے ہوں اور انہوں نے اپنی ہی خواہشوں کی پیروی کی ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry بھلا جو شخص اپنے پروردگار (کی مہربانی) سے کھلے رستے پر (چل رہا) ہو وہ ان کی طرح (ہوسکتا) ہے جن کے اعمال بد انہیں اچھے کرکے دکھائی جائیں اور جو اپنی خواہشوں کی پیروی کریں |
Mahmood Ul Hassan بھلا ایک جو چلتا ہے واضح رستہ پر اپنے رب کے برابر ہے اسکے جسکو بھلا دکھلایا اس کا برا کام اور چلتے ہیں اپنی خواہشوں پر [۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi کیا وہ جو اپنے پروردگار کی طرف سے واضح دلیل پر ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس کی بدعملی اس کی نگاہ میں خوشنما بنا دی گئی ہے اور وہ اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں؟ |