Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 35 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿فَلَا تَهِنُواْ وَتَدۡعُوٓاْ إِلَى ٱلسَّلۡمِ وَأَنتُمُ ٱلۡأَعۡلَوۡنَ وَٱللَّهُ مَعَكُمۡ وَلَن يَتِرَكُمۡ أَعۡمَٰلَكُمۡ ﴾
[مُحمد: 35]
﴿فلا تهنوا وتدعوا إلى السلم وأنتم الأعلون والله معكم ولن يتركم أعمالكم﴾ [مُحمد: 35]
Abul Ala Maududi Pas tum bodeyh (faint-hearted) na bano aur sulah ki darkhwast na karo. Tum hi ghalib rehne wale ho. Allah tumhare saath hai aur tumhare aamal ko woh hargiz zaya na karega |
Ahmed Ali پس تم سست نہ ہو اور نہ صلح کی طرف بلاؤ اور تم ہی غالب رہو گے اور الله تمہارے ساتھ ہے اور وہ ہر گز تمہارےاعمال میں نقصان نہیں دیگا |
Fateh Muhammad Jalandhry تو تم ہمت نہ ہارو اور (دشمنوں کو) صلح کی طرف نہ بلاؤ۔ اور تم تو غالب ہو۔ اور خدا تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو کم (اور گم) نہیں کرے گا |
Mahmood Ul Hassan سو تم بودے نہ ہوئے جاؤ اور (کہ) لگو پکارنے صلح [۵۱] اور تم ہی رہو گے غالب اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور نقصان نہ دے گا تمکو تمہارے کاموں میں [۵۲] |
Muhammad Hussain Najafi پس تم کمزور نہ پڑو (اور ہمت نہ ہارو) اور (دشمن کو) صلح کی دعوت نہ دو حالانکہ تم ہی غالب رہو گے اور اللہ تمہارے اعمال (کے ثوا ب) میں ہرگز کمی نہیں کرے گا۔ |