Quran with Urdu translation - Surah Muhammad ayat 34 - مُحمد - Page - Juz 26
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ ثُمَّ مَاتُواْ وَهُمۡ كُفَّارٞ فَلَن يَغۡفِرَ ٱللَّهُ لَهُمۡ ﴾
[مُحمد: 34]
﴿إن الذين كفروا وصدوا عن سبيل الله ثم ماتوا وهم كفار فلن﴾ [مُحمد: 34]
Abul Ala Maududi Kufr karne walon aur raah e khuda se roakne walon aur marte dum tak kufr par jamey rehne walon ko to Allah hargiz maaf na karega |
Ahmed Ali بےشک جنہوں نے انکار کیا اور الله کی راہ سے روکا پھر مر گئے درآنحالیکہ وہ کافر تھے سو الله ان کو ہرگز نہیں بخشے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہی مرگئے خدا ان کو ہرگز نہیں بخشے گا |
Mahmood Ul Hassan جو لوگ منکر ہوئے اور روکا لوگوں کو اللہ کی راہ سے پھر مر گئے اور وہ منکر ہی رہے تو ہر گز نہ بخشے گا انکو اللہ [۵۰] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکا اور پھر وہ کفر ہی کی حالت میں مر گئے اللہ ان کو کبھی نہیں بخشے گا۔ |