×

اُن ڈرنے والوں میں دو شخص ایسے بھی تھے جن کو اللہ 5:23 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Ma’idah ⮕ (5:23) ayat 23 in Urdu

5:23 Surah Al-Ma’idah ayat 23 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 23 - المَائدة - Page - Juz 6

﴿قَالَ رَجُلَانِ مِنَ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمَا ٱدۡخُلُواْ عَلَيۡهِمُ ٱلۡبَابَ فَإِذَا دَخَلۡتُمُوهُ فَإِنَّكُمۡ غَٰلِبُونَۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَتَوَكَّلُوٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ ﴾
[المَائدة: 23]

اُن ڈرنے والوں میں دو شخص ایسے بھی تھے جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا اُنہوں نے کہا کہ "ان جباروں کے مقابلہ میں دروازے کے اندر گھس جاؤ، جب تم اندر پہنچ جاؤ گے تو تم ہی غالب رہو گے اللہ پر بھروسہ رکھو اگر تم مومن ہو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قال رجلان من الذين يخافون أنعم الله عليهما ادخلوا عليهم الباب فإذا, باللغة الأوردية

﴿قال رجلان من الذين يخافون أنعم الله عليهما ادخلوا عليهم الباب فإذا﴾ [المَائدة: 23]

Abul Ala Maududi
Un darne walon mein do shaks aisey bhi thay jinko Allah ne apni niyamat se nawaza tha, unhon ne kaha ke “ in jabbaron ke muqable mein darwaze ke andar ghus jao, jab tum andar pahunch jaogey to tum hi gaalib (victors) rahogey. Allah par bharosa rakkho agar tum momin ho”
Ahmed Ali
الله سے ڈرنے والوں میں سے دو مردوں نے کہا جن پر الله کا فضل تھا کہ ان پر حملہ کر کے دروازہ میں گھس جاؤ پھر جب تم اس میں گھس جاؤ گے تو تم ہی غالب ہو گے اور الله پر بھروسہ رکھو اگر تم ایمان دار ہو
Fateh Muhammad Jalandhry
جو لوگ (خدا سے) ڈرتے تھے ان میں سے دو شخص جن پر خدا کی عنایت تھی کہنے لگے کہ ان لوگوں پر دروازے کے رستے سے حملہ کردو جب تم دروازے میں داخل ہو گئے تو فتح تمہارے ہے اور خدا ہی پر بھروسہ رکھو بشرطیکہ صاحبِ ایمان ہو
Mahmood Ul Hassan
کہا دو مردوں نے اللہ سے ڈرنے والوں میں سے کہ خدا کی نوازش تھی ان دو پر [۹۳] گھس جاؤ ان پرحملہ کر کے دروازہ میں پھر جب تم اس میں گھس جاؤ گے تو تم ہی غالب ہو گے [۹۴] اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر یقین رکھتے ہو [۹۵]
Muhammad Hussain Najafi
اس وقت دو شخصوں نے جو (اللہ سے) ڈرنے والوں میں سے تھے۔ جنہیں اللہ نے (خصوصی) نعمت سے نوازا تھا۔ کہا۔ کہ تم ان (جباروں) پر چڑھائی کرکے دروازہ کے اندر گھس جاؤ اور جب تم اس کے اندر داخل ہوگے (تو وہ بھاگ کھڑے ہوں گے اور) تم غالب آجاؤگے اور اللہ پر بھروسہ کرو اگر تم ایمان دار ہو۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek