Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 22 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿قَالُواْ يَٰمُوسَىٰٓ إِنَّ فِيهَا قَوۡمٗا جَبَّارِينَ وَإِنَّا لَن نَّدۡخُلَهَا حَتَّىٰ يَخۡرُجُواْ مِنۡهَا فَإِن يَخۡرُجُواْ مِنۡهَا فَإِنَّا دَٰخِلُونَ ﴾
[المَائدة: 22]
﴿قالوا ياموسى إن فيها قوما جبارين وإنا لن ندخلها حتى يخرجوا منها﴾ [المَائدة: 22]
Abul Ala Maududi Unhone jawab diya “Aey Moosa! Wahan to badey zabardast log rehte hain, hum wahan hargiz na jayenge jab tak woh wahan se nikal na jayein, haan agar woh nikal gaye to hum dakhil honay ke liye tayyar hain” |
Ahmed Ali انہوں نے کہا اے موسیٰ بے شک وہاں ایک زبردست قوم ہے اور ہم وہاں ہرگز نہ جائیں گے یہاں تک کہ وہ وہاں سے نکل جائیں پھراگروہ وہاں سےنکل جائیں تو ہم ضرور داخل ہو ں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ کہنے لگے کہ موسیٰ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے) ہیں اور جب تک وہ اس سرزمین سے نکل نہ جائیں ہم وہاں جا نہیں سکتے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم جا داخل ہوں گے |
Mahmood Ul Hassan بولے اے موسٰی وہاں ایک قوم ہے زبردست [۹۱] اور ہم ہر گز وہاں نہ جاویں گے یہاں تک کہ وہ نکل جاویں اس میں سے پھر اگر وہ نکل جاویں گے اس میں سےتو ہم ضرور داخل ہوں گے [۹۲] |
Muhammad Hussain Najafi انہوں نے (جواب میں) کہا: اے موسیٰ اس زمین میں تو بڑے زبردست (جابر) لوگ رہتے ہیں اور ہم وہاں ہرگز داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں۔ ہاں البتہ اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو پھر ہم ضرور داخل ہو جائیں گے۔ |