Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 25 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿قَالَ رَبِّ إِنِّي لَآ أَمۡلِكُ إِلَّا نَفۡسِي وَأَخِيۖ فَٱفۡرُقۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡفَٰسِقِينَ ﴾
[المَائدة: 25]
﴿قال رب إني لا أملك إلا نفسي وأخي فافرق بيننا وبين القوم﴾ [المَائدة: 25]
Abul Ala Maududi Ispar Moosa ne kaha “Aey mere Rubb, mere ikhtiyar mein koi nahin magar ya meri apni zaat ya mera bhai, pas tu humein in nafarmaan logon se alag karde.” |
Ahmed Ali موسیٰ نے کہا اے میرے رب میرے اختیار میں تو سوائے میری جان اور میرے بھائی کے اور کوئی نہیں سو ہمارے درمیان اور اس نافرمان قوم کے درمیان جدائی ڈال دے |
Fateh Muhammad Jalandhry موسیٰ نے (خدا سے) التجا کی کہ پروردگار میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا اور کسی پر اختیار نہیں رکھتا تو ہم میں اور ان نافرمان لوگوں میں جدائی کردے |
Mahmood Ul Hassan بولا اے رب میرے میرے اختیار میں نہیں مگر میری جان اور میرا بھائی [۹۷] سو جدائی کر دے تو ہم میں اور اس نافرمان قوم میں [۹۸] |
Muhammad Hussain Najafi موسیٰ نے کہا پروردگار! میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا اور کسی پر کوئی قابو (اختیار) نہیں رکھتا۔ پس تو ہمارے اور اس نافرمان قوم کے درمیان فیصلہ کر دے۔ |