Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 30 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿فَطَوَّعَتۡ لَهُۥ نَفۡسُهُۥ قَتۡلَ أَخِيهِ فَقَتَلَهُۥ فَأَصۡبَحَ مِنَ ٱلۡخَٰسِرِينَ ﴾
[المَائدة: 30]
﴿فطوعت له نفسه قتل أخيه فقتله فأصبح من الخاسرين﴾ [المَائدة: 30]
Abul Ala Maududi Aakhir e kaar uske nafs ne apne bhai ka qatal uske liye aasaan kardiya aur woh usey maar kar un logon mein shamil ho gaya jo nuqsan uthane waley hain |
Ahmed Ali پھر اسے اس کے نفس نے اپنے بھائی کے خون پر راضی کر لیا پھر اسے مار ڈالا پس وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو گیا |
Fateh Muhammad Jalandhry مگر اس کے نفس نے اس کو بھائی کے قتل ہی کی ترغیب دی تو اس نے اسے قتل کر دیا اور خسارہ اٹھانے والوں میں ہو گیا |
Mahmood Ul Hassan پھر اس کو راضی کیا اسکے نفس نے خون پر اپنے بھائی کے [۱۰۷] پھر اسکو مار ڈالا سو ہو گیا نقصان اٹھانے والوں میں [۱۰۸] |
Muhammad Hussain Najafi تو (بالآخر) اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل کو اس کے لئے آسان بنا دیا۔ چنانچہ اس نے اسے قتل کر دیا اور وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگیا۔ |