Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 36 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡ أَنَّ لَهُم مَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا وَمِثۡلَهُۥ مَعَهُۥ لِيَفۡتَدُواْ بِهِۦ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنۡهُمۡۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾
[المَائدة: 36]
﴿إن الذين كفروا لو أن لهم ما في الأرض جميعا ومثله معه﴾ [المَائدة: 36]
Abul Ala Maududi Khoob jaan lo ke jin logon ne kufr ka rawayya ikhtiyar kiya hai, agar unke qabze mein saari zameen ki daulat ho aur itni hi aur iske saath aur woh chahein ke isey fidiye(badlay/expiation) mein de kar roz e qayamat ke azaab se bach jayein, tab bhi woh unse qabool na ki jayegi aur unhein dardnaak saza milkar rahegi |
Ahmed Ali بے شک جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس دنیا بھر کی چیزیں ہوں اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تاکہ قیامت کے عذاب سے بچنے کے لیے بدلہ میں دیں تو بھی ان سے قبول نہ ہوگا اوران کے لیے دردناک عذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس روئے زمین (کے تمام خزانے اور اس) کا سب مال ومتاع ہو اور اس کے ساتھ اسی قدر اور بھی ہو تاکہ قیامت کے روز عذاب (سے رستگاری حاصل کرنے) کا بدلہ دیں تو ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا |
Mahmood Ul Hassan جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس ہو جو کچھ زمین میں ہے سارا اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تاکہ بدلہ میں دیں اپنے قیامت کے عذاب سے تو ان سےقبول نہ ہو گا اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے [۱۲۳] |
Muhammad Hussain Najafi بے شک وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنا اور بھی ہو، تاکہ اسے بطور فدیہ دیں اور قیامت کے دن عذاب سے بچ جائیں، تو وہ بھی ان سے قبول نہ کیا جائے گا۔ اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ |