Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 62 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿وَتَرَىٰ كَثِيرٗا مِّنۡهُمۡ يُسَٰرِعُونَ فِي ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِ وَأَكۡلِهِمُ ٱلسُّحۡتَۚ لَبِئۡسَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[المَائدة: 62]
﴿وترى كثيرا منهم يسارعون في الإثم والعدوان وأكلهم السحت لبئس ما كانوا﴾ [المَائدة: 62]
Abul Ala Maududi Tum dekhte ho ke inmein se bakasrat log gunaah aur zulm o zyadati ke kaamon mein daud-dhoop karte phirte hain, aur haraam ke maal khate hain, bahut buri harakaat hain jo yeh kar rahey hain |
Ahmed Ali اور تو ان میں سے اکثر کو دیکھے گا کہ گناہ اور ظلم پر اور حرام کھانے پر دوڑتے ہیں بہت برا ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم دیکھو گے کہ ان میں اکثر گناہ اور زیادتی اور حرام کھانے میں جلدی کر رہے ہیں بےشک یہ جو کچھ کرتے ہیں برا کرتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور تو دیکھے گا بہتوں کو ان میں سے کہ دوڑتے ہیں گناہ پر اور ظلم اور حرام کھانے پر بہت برے کام ہیں جو کر رہے ہیں [۱۷۸] |
Muhammad Hussain Najafi تم ان میں سے بہتوں کو دیکھوگے کہ وہ گناہ، ظلم و تعدی کرنے اور حرام خوری میں بڑی تیزی دکھاتے ہیں، کتنا برا ہے، وہ کام جو یہ کرتے ہیں۔ |