Quran with Urdu translation - Surah Qaf ayat 16 - قٓ - Page - Juz 26
﴿وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ وَنَعۡلَمُ مَا تُوَسۡوِسُ بِهِۦ نَفۡسُهُۥۖ وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنۡ حَبۡلِ ٱلۡوَرِيدِ ﴾
[قٓ: 16]
﴿ولقد خلقنا الإنسان ونعلم ما توسوس به نفسه ونحن أقرب إليه من﴾ [قٓ: 16]
Abul Ala Maududi Humne Insaan ko paida kiya hai aur uske dil mein ubharne wale waswason tak ko hum jaante hain. Hum to us ki rag-e-gardan(jugular vein) se bhi zyada us se qareeb hain |
Ahmed Ali اور بے شک ہم نے انسان کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کے دل میں گزرتا ہے اور ہم اس سے اس کی رگ گلو سے بھی زیادہ قریب ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور البتہ ہم نے بنایا انسان کو اور ہم جانتےہیں جو باتیں آتی رہتی ہیں اُسکے جی میں [۱۳] اور ہم اُس سے نزدیک ہیں دھڑکتی رگ سے زیادہ [۱۴] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم وہ وسوسے جانتے ہیں جو اس کا نفس ڈالتا ہے اور ہم اس کی شہ رگ (حیات) سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔ |