Quran with Urdu translation - Surah Adh-Dhariyat ayat 59 - الذَّاريَات - Page - Juz 27
﴿فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبٗا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ ﴾
[الذَّاريَات: 59]
﴿فإن للذين ظلموا ذنوبا مثل ذنوب أصحابهم فلا يستعجلون﴾ [الذَّاريَات: 59]
Abul Ala Maududi Pas jin logon ne zulm kiya hai unke hissey ka bhi waisa hi azaab tayyar hai jaisa inhi jaise logon ko unke hissey ka mil chuka hai, iske liye yeh log jaldi na machayein |
Ahmed Ali پس بے شک ان کے لیے جو ظالم ہیں حصہ ہے جیسا کہ ان کے ساتھیوں کا حصہ تھا تو وہ مجھ سے جلدی کا مطالبہ نہ کریں |
Fateh Muhammad Jalandhry کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے |
Mahmood Ul Hassan سو ان گنہگاروں کا بھی ڈول بھر چکا ہے جیسے ڈول بھرا اُنکے ساتھیوں کا اب مجھ سے جلدی نہ کریں [۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ ظالم ہیں ان کیلئے (عذاب کا) وہی حصہ ہے جیسا ان جیسوں کا تھا۔ پس وہ جلدی نہ کریں۔ |