Quran with Urdu translation - Surah AT-Tur ayat 24 - الطُّور - Page - Juz 27
﴿۞ وَيَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٞ لَّهُمۡ كَأَنَّهُمۡ لُؤۡلُؤٞ مَّكۡنُونٞ ﴾
[الطُّور: 24]
﴿ويطوف عليهم غلمان لهم كأنهم لؤلؤ مكنون﴾ [الطُّور: 24]
Abul Ala Maududi Aur unki khidmat mein woh ladke daudte (running) phir rahey hongey jo unhi ke liye makhsoos hongey, aisey khoobsurat jaise chupa kar rakkhe huey moti(pearls) |
Ahmed Ali اور ان کے پاس لڑکے ان کی خدمت کے لیے پھر رہے ہوں گے گویا وہ غلافوں میں رکھے ہوئے موتی ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے |
Mahmood Ul Hassan اور پھرتے ہیں اُنکے پاس چھوکرے اُنکے گویا وہ موتی ہیں اپنے غلاف کے اندر [۱۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان کے غلام (خدمت کیلئے) چکر لگا رہے ہوں گے (جو حُسن و جمال میں) گویا چھپے ہوئے موتی ہوں گے۔ |