×

تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے زمین اور آسمان بنائے، روشنی 6:1 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:1) ayat 1 in Urdu

6:1 Surah Al-An‘am ayat 1 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 1 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَجَعَلَ ٱلظُّلُمَٰتِ وَٱلنُّورَۖ ثُمَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُونَ ﴾
[الأنعَام: 1]

تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے زمین اور آسمان بنائے، روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو ماننے سے انکار کر دیا ہے دوسروں کو اپنے رب کا ہمسر ٹھیرا رہے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: الحمد لله الذي خلق السموات والأرض وجعل الظلمات والنور ثم الذين كفروا, باللغة الأوردية

﴿الحمد لله الذي خلق السموات والأرض وجعل الظلمات والنور ثم الذين كفروا﴾ [الأنعَام: 1]

Abul Ala Maududi
Tareef Allah ke liye hai jisne zameen aur aasmaan banaye, roshni aur tareekiyan (darkness) paida ki, phir bhi woh log jinhon ne dawat e haqq ko maanne se inkar kardiya hai durson ko apne Rubb ka humsar thehra rahey hain
Ahmed Ali
سب تعریف الله ہی کے لیے ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے اور اندھیرا اوراجالا بنایا پھر بھی یہ کافر اوروں کو اپنے رب کے ساتھ برابر ٹھیراتے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں
Mahmood Ul Hassan
[۱] سب تعریفیں اللہ کےلئے ہیں جس نے پیدا کئے آسمان اور زمین اور بنایا اندھیرا اور اجالا پھر بھی یہ کافر اپنے رب کےساتھ اوروں کو برابر کئے دیتے ہیں [۲]
Muhammad Hussain Najafi
سب تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور روشنی کو بنایا پھر بھی جو کافر ہیں وہ دوسروں کو اپنے پروردگار کے برابر ٹھہراتے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek