Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 102 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ خَٰلِقُ كُلِّ شَيۡءٖ فَٱعۡبُدُوهُۚ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ وَكِيلٞ ﴾
[الأنعَام: 102]
﴿ذلكم الله ربكم لا إله إلا هو خالق كل شيء فاعبدوه وهو﴾ [الأنعَام: 102]
Abul Ala Maududi Yeh hai Allah tumhara Rubb, koi khuda uske siwa nahin hai, har cheez ka khaliq, lihaza tum usi ki bandagi karo aur woh har cheez ka kafeel hai |
Ahmed Ali یہی اللہ تمہارا رب ہے اس کے سوائے اورکوئی معبود نہیں ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے پس اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کا رساز ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہی (اوصاف رکھنے والا) خدا تمہارا پروردگار ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) ہر چیز کا پیداکرنے والا (ہے) تو اسی کی عبادت کرو۔ اور وہ ہر چیز کا نگراں ہے |
Mahmood Ul Hassan یہ اللہ تمہارا رب ہے نہیں ہے کوئی معبود سوا اسکے پیدا کرنے والا ہر چیز کا سو تم اسی کی عبادت کرو اور وہ ہرچیز پر کارساز ہے [۱۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi یہ ہے اللہ جو تمہارا پروردگار ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے وہی ہر چیز کا خالق ہے لہٰذا اسی کی عبادت کرو۔ اور وہ ہر چیز کا وکیل و کفیل ہے۔ |