Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 101 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿بَدِيعُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ أَنَّىٰ يَكُونُ لَهُۥ وَلَدٞ وَلَمۡ تَكُن لَّهُۥ صَٰحِبَةٞۖ وَخَلَقَ كُلَّ شَيۡءٖۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ ﴾
[الأنعَام: 101]
﴿بديع السموات والأرض أنى يكون له ولد ولم تكن له صاحبة وخلق﴾ [الأنعَام: 101]
Abul Ala Maududi Woh to aasmano aur zameen ka mujid (originator) hai. Uska koi beta kaise ho sakta hai jabke koi uski shareek e zindagi hi nahin hai. Usne har cheez ko paida kiya hai aur woh har cheez ka ilm rakhta hai |
Ahmed Ali آسمانوں اور زمین کو از سر نو پیدا کرنے والا ہے اس کا بیٹا کیوں کر ہو سکتا ہے حالانکہ اس کی کوئی بیوی نہیں اور اس نے ہر چیز کو بنایاہے اور وہ ہر چیز کو جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (وہی) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (ہے) ۔ اس کے اولاد کہاں سے ہو جب کہ اس کی بیوی ہی نہیں۔ اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے |
Mahmood Ul Hassan نئی طرح پر بنانے والا آسمان اور زمین کا [۱۴۱] کیونکر ہو سکتا ہے اسکے بیٹا حالانکہ اس کی کوئی عورت نہیں اور اس نے بنائی ہر چیز اور وہ ہر چیز سے واقف ہے [۱۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے اس کے لئے اولاد کیونکر ہو سکتی ہے حالانکہ اس کی کوئی بیوی ہی نہیں ہے۔ اور اسی نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے۔ |