×

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ اگر 6:109 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:109) ayat 109 in Urdu

6:109 Surah Al-An‘am ayat 109 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 109 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَٰنِهِمۡ لَئِن جَآءَتۡهُمۡ ءَايَةٞ لَّيُؤۡمِنُنَّ بِهَاۚ قُلۡ إِنَّمَا ٱلۡأٓيَٰتُ عِندَ ٱللَّهِۖ وَمَا يُشۡعِرُكُمۡ أَنَّهَآ إِذَا جَآءَتۡ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الأنعَام: 109]

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ اگر کوئی نشانی ہمارے سامنے آ جائے تو ہم اس پر ایمان لے آئیں گے اے محمدؐ! ان سے کہو کہ "نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں" اور تمہیں کیسے سمجھایا جائے کہ اگر نشانیاں آ بھی جائیں تو یہ ایمان لانے والے نہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وأقسموا بالله جهد أيمانهم لئن جاءتهم آية ليؤمنن بها قل إنما الآيات, باللغة الأوردية

﴿وأقسموا بالله جهد أيمانهم لئن جاءتهم آية ليؤمنن بها قل إنما الآيات﴾ [الأنعَام: 109]

Abul Ala Maududi
Yeh log kadi kadi kasamein kha kha kar kehte hain ke agar koi nishani hamare saamne aa jaye to hum uspar iman le aayenge. Aey Muhammad! Inse kaho, ke “nishaniyan to Allah ke paas hain” aur tumhein kaise samajhaya jaye ke agar nishaniyan aa bhi jayein to yeh iman laney waley nahin
Ahmed Ali
اور وہ الله کے نام کی پکی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو اس پر ضرور ایمان لاویں گے ان سے کہہ دو کہ نشانیاں تو اللہ کے ہاں ہیں اور تمہیں اے مسلمانو کیا خبر ہے کہ جب نشانیاں آہیں گی تو یہ لوگ ایمان لے ہی آئیں گے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ لوگ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو وہ اس پر ضروری ایمان لے آئیں۔ کہہ دو کہ نشانیاں تو سب خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور (مومنو!) تمہیں کیا معلوم ہے (یہ تو ایسے بدبخت ہیں کہ ان کے پاس) نشانیاں آ بھی جائیں تب بھی ایمان نہ لائیں
Mahmood Ul Hassan
اور وہ قسمیں کھاتےہیں اللہ کی تاکید سے کہ اگر آوے انکے پاس کوئی نشانی تو ضرور اس پر ایمان لاویں گے [۱۵۲] تو کہہ دے کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور تم کو اے مسلمانو کیا خبر ہے کہ وہ نشانیاں آئیں گی تو یہ لوگ ایمان لے ہی آویں گے [۱۵۳]
Muhammad Hussain Najafi
اور انہوں نے اللہ کے نام کی بڑی سخت قسمیں کھائی ہیں کہ اگر ان کی مرضی کے مطابق کوئی معجزہ ان کے پاس آجائے تو وہ ضرور ایمان لائیں گے۔ کہہ دیجیے کہ معجزہ تو بس اللہ ہی کے پاس ہے جب کوئی ایسا معجزہ آبھی جائے گا تو یہ جب بھی ایمان نہیں لائیں گے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek