Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 126 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿وَهَٰذَا صِرَٰطُ رَبِّكَ مُسۡتَقِيمٗاۗ قَدۡ فَصَّلۡنَا ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَذَّكَّرُونَ ﴾
[الأنعَام: 126]
﴿وهذا صراط ربك مستقيما قد فصلنا الآيات لقوم يذكرون﴾ [الأنعَام: 126]
Abul Ala Maududi Halaanke yeh raasta tumhare Rubb ka seedha raasta hai aur iske nishanaat un logon ke liye wazeh kardiye gaye hain jo naseehat qabool karte hain |
Ahmed Ali اور یہ تیرے رب کا سیدھا راستہ ہے ہم نے نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے آیتوں کو صاف صاف کر کے بیان کر دیا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور یہی تمہارے پروردگار کا سیدھا رستہ ہے جو لوگ غور کرنے والے ہیں ان کے لیے ہم نے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کر دی ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور یہ رستہ ہے تیرے رب کا سیدھا ہم نے واضح کر دیا نشانیوں کو غور کرنے والوں کے واسطے [۱۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi یہ تمہارے پروردگار کا سیدھا راستہ ہے۔ ہم نے نصیحت قبول کرنے والوں کے لیے آیتوں کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔ |