Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 125 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿فَمَن يُرِدِ ٱللَّهُ أَن يَهۡدِيَهُۥ يَشۡرَحۡ صَدۡرَهُۥ لِلۡإِسۡلَٰمِۖ وَمَن يُرِدۡ أَن يُضِلَّهُۥ يَجۡعَلۡ صَدۡرَهُۥ ضَيِّقًا حَرَجٗا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي ٱلسَّمَآءِۚ كَذَٰلِكَ يَجۡعَلُ ٱللَّهُ ٱلرِّجۡسَ عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الأنعَام: 125]
﴿فمن يرد الله أن يهديه يشرح صدره للإسلام ومن يرد أن يضله﴾ [الأنعَام: 125]
Abul Ala Maududi Pas (yeh haqeeqat hai ke) jisye Allah hidayat bakshne ka irada karta hai uska seena Islam ke liye khol deta hai aur jisey gumraahi mein daalne ka irada karta hai uske seene ko tangg kardeta hai aur aisa bhinchta hai ke (Islam ka tasavvur karte hi) usey yun maloom honay lagta hai ke goya uski rooh aasman ki taraf parwaz kar rahi hai. Is tarah Allah (haqq se faraar aur nafrat ki) napaaki un logon par musallat kardeta hai jo iman nahin latey |
Ahmed Ali سو جسے الله چاہتا ہے کہ ہدایت دے تو اس کے سینہ کو اسلام کے قبول کرنے کے لیے کھول دیتا ہے اور جس کے متعلق چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کے سینہ کو بے حد تنگ کر دیتا ہے گو کہ وہ آسمان پر چڑھتا ہے اسی طرح الله تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر پھٹکار ڈالتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو جس شخص کو خدا چاہتا ہے کہ ہدایت بخشے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے کہ گمراہ کرے اس کا سینہ تنگ اور گھٹا ہوا کر دیتا ہے گویا وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اس طرح خدا ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے عذاب بھیجتا ہے |
Mahmood Ul Hassan سو جس کو اللہ چاہتا ہے کہ ہدایت کرے تو کھول دیتا ہے اسکے سینہ کو واسطے قبول کرنے اسلام کے اور جس کو چاہتا ہے کہ گمراہ کرے کر دیتا ہے اس کےسینہ کو تنگ بے نہایت تنگ گویا وہ زور سے چڑھتا ہے آسمان پر [۱۷۰] اسی طرح ڈالے گا اللہ عذاب کو ایمان نہ لانے والوں پر |
Muhammad Hussain Najafi پس جب اللہ کسی کو ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے سینہ کو اسلام کیلئے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہی میں چھوڑنا چاہتا ہے تو اس کے سینہ کو تنگ کر دیتا ہے جیسے کہ وہ زبردستی آسمان پر چڑھ رہا ہے (اس کی طرف اونچا ہو رہا ہے) اسی طرح اللہ ان لوگوں پر کثافت مسلط کر دیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔ |