Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 135 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿قُلۡ يَٰقَوۡمِ ٱعۡمَلُواْ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمۡ إِنِّي عَامِلٞۖ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُۥ عَٰقِبَةُ ٱلدَّارِۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلظَّٰلِمُونَ ﴾
[الأنعَام: 135]
﴿قل ياقوم اعملوا على مكانتكم إني عامل فسوف تعلمون من تكون له﴾ [الأنعَام: 135]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad)! Kehdo ke logon! Tum apni jagah amal karte raho aur main bhi apni jagah amal kar raha hoon. Anqareeb tumhein maloom ho jayega ke anjaam e kaar kiske haqq mein behtar hota hai. Bahar-haal yeh haqeeqat hai ke zalim kabhi falaah nahin paa sakte |
Ahmed Ali کہہ دو اے لوگو تم اپنی جگہ پر کام کرتے رہو اور میں بھی کرتا ہوں عنقریب معلوم کر لو گے آخرت کا گھر کس کے لیے ہوتا ہے بے شک ظالم نجات نہیں پاتے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ لوگو تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) عمل کئے جاتا ہوں عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا کہ آخرت میں (بہشت) کس کا گھر ہوگا کچھ شک نہیں کہ مشرک نجات نہیں پانے کے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ دے اے لوگو تم کام کرتے رہو اپنی جگہ پر میں بھی کام کرتا ہوں سو عنقریب جان لو گے تم کہ کس کو ملتا ہے عاقبت کا گھر بالیقین بھلا نہ ہوگا ظالموں کا [۱۸۳] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) کہہ دیجئے! اے میری قوم تم اپنے مرتبہ و مقام کے مطابق عمل کرتے رہو میں بھی اپنے مرتبہ کے مطابق عمل کر رہا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ انجامِ کار کس کے حق میں بہتر ہے جو ظالم ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے۔ |