Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 160 - الأنعَام - Page - Juz 8
﴿مَن جَآءَ بِٱلۡحَسَنَةِ فَلَهُۥ عَشۡرُ أَمۡثَالِهَاۖ وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَىٰٓ إِلَّا مِثۡلَهَا وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴾
[الأنعَام: 160]
﴿من جاء بالحسنة فله عشر أمثالها ومن جاء بالسيئة فلا يجزى إلا﴾ [الأنعَام: 160]
Abul Ala Maududi Jo Allah ke huzoor neki lekar aayega uske liye dus guna (ten times) ajar hai, aur jo badhi (evil deed) lekar aayega usko unta hi balda diya jayega jitna usne kasoor kiya hai, aur kisi par zulm na kiya jayega |
Ahmed Ali جو کوئی ایک نیکی کرے گا اس کے لیے دس گنا اجر ہے اور جو بدی کرے گا سو اسے اسی کے برابر سزا دی جائے گی اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو کوئی (خدا کے حضور) نیکی لے کر آئے گا اس کو ویسی دس نیکیاں ملیں گی اور جو برائی لائے گا اسے سزا ویسے ہی ملے گی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا |
Mahmood Ul Hassan جو کوئی لاتا ہے ایک نیکی تو اسکے لئے اس کا دس گنا ہے اور جو کوئی لاتا ہے ایک برائی سو سزا پائے گا اسی کے برابر اور ان پر ظلم نہ ہو گا [۲۱۹] |
Muhammad Hussain Najafi جو شخص ایک نیکی لے کر (اللہ کی بارگاہ میں) آئے گا اس کو دس گنا (اجر) ملے گا۔ اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔ |