Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 21 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوۡ كَذَّبَ بِـَٔايَٰتِهِۦٓۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلظَّٰلِمُونَ ﴾
[الأنعَام: 21]
﴿ومن أظلم ممن افترى على الله كذبا أو كذب بآياته إنه لا﴾ [الأنعَام: 21]
Abul Ala Maududi Aur us shaks se badhkar zalim kaun hoga jo Allah par jhoota bohtan lagaye, ya Allah ki nishaniyon ko jhutlaye? Yaqeenan aise zalim kabhi falaah nahin paa sakte |
Ahmed Ali جو شخص الله پر بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے اس سے زیادہ ظالم کون ہے بے شک ظالم نجات نہیں پائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا یا اس کی آیتوں کو جھٹلایا۔ کچھ شک نہیں کہ ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور اس سے زیادہ ظالم کون جو بہتان باندھے اللہ پر یا جھٹلا دے اسکی آیتوں کو بلاشک بھلائی نصیب نہیں ہوتی ظالموں کو [۲۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹا بہتان باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ یقینا ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔ |