Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 51 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَأَنذِرۡ بِهِ ٱلَّذِينَ يَخَافُونَ أَن يُحۡشَرُوٓاْ إِلَىٰ رَبِّهِمۡ لَيۡسَ لَهُم مِّن دُونِهِۦ وَلِيّٞ وَلَا شَفِيعٞ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ ﴾
[الأنعَام: 51]
﴿وأنذر به الذين يخافون أن يحشروا إلى ربهم ليس لهم من دونه﴾ [الأنعَام: 51]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad)! Tum is (ilm e wahee) ke zariye se un logon ko naseehat karo jo is baat ka khauf rakhte hain ke apne Rubb ke samne kabhi is haal mein pesh kiye jayenge ke uske siwa wahan koi (aisa zi iqteqar) na hoga jo unka haami o madadgaar ho, ya unki sifarish karey, Shayad ke (is nasihat se mutanabbeh hokar) woh khuda-tarsi ki rawish ikhtiyar karlein |
Ahmed Ali اور اس قرآن کے ذریعے سے ان لوگو ں کو ڈرا جنہیں اس کا ڈر ہے کہ وہ اپنے رب کے سامنے جمع کیے جائیں گے اس طرح پر کہ الله کے سوا ان کوئی مددگار اور سفارش کرنے والا نہ ہو گا تاکہ وہ پرہیزگار ہوجائیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو لوگ جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائیں گے (اور جانتے ہیں کہ) اس کے سوا نہ تو ان کا کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا، ان کو اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کر دو تاکہ پرہیزگار بنیں |
Mahmood Ul Hassan اور خبردار کر دے اس قرآن سے ان لوگوں کو جنکو ڈر ہے اسکا کہ وہ جمع ہونگے اپنے رب کے سامنے اس طرح پر کہ اللہ کے سوا نہ کوئی انکا حمایتی ہو گا اور نہ سفارش کرنے والا [۵۶] تاکہ وہ بچتے رہیں [۵۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور آپ اس (وحی شدہ قرآن) کے ذریعہ سے ان لوگوں کو ڈرائیں۔ جنہیں خوف (اندیشہ) ہے کہ وہ اپنے پروردگار کی طرف محشور ہوں گے کہ اس (اللہ) کے سوا ان کا نہ کوئی سرپرست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی شاید کہ وہ متقی و پرہیزگار بن جائیں۔ |