Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 72 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَأَنۡ أَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَٱتَّقُوهُۚ وَهُوَ ٱلَّذِيٓ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ ﴾
[الأنعَام: 72]
﴿وأن أقيموا الصلاة واتقوه وهو الذي إليه تحشرون﴾ [الأنعَام: 72]
Abul Ala Maududi Namaz qayam karo aur uski nafarmani se bacho, usi ki taraf tum samete jaogey |
Ahmed Ali اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور الله سے ڈرتے رہو وہی ہے جس کے سامنے اکھٹے کیے جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور یہ (بھی) کہ نماز پڑھتے رہو اور اس سے ڈرتے رہو۔ اور وہی تو ہے جس کے پاس تم جمع کئے جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan اور یہ کہ قائم رکھو نماز کو اور ڈرتے رہو اللہ سے اور وہی ہے جس کے سامنے تم سب اکھٹے ہو گے |
Muhammad Hussain Najafi اور (ہم سے کہا گیا ہے کہ) نماز ادا کرو۔ اور اس سے (اس کی نافرمانی سے) ڈرو اور وہی وہ ہے جس کی بارگاہ میں تم محشور ہوگے۔ |