Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 75 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَكَذَٰلِكَ نُرِيٓ إِبۡرَٰهِيمَ مَلَكُوتَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلِيَكُونَ مِنَ ٱلۡمُوقِنِينَ ﴾
[الأنعَام: 75]
﴿وكذلك نري إبراهيم ملكوت السموات والأرض وليكون من الموقنين﴾ [الأنعَام: 75]
Abul Ala Maududi Ibrahim ko hum isi tarah zameen aur aasmano ka nizam e sultanat dikhate thay aur is liye dikhte thay ke woh yaqeen karne walon mein se ho jaye |
Ahmed Ali اور ہم نے اسی طرح ابراھیم کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھائے ابور تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم اس طرح ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھانے لگے تاکہ وہ خوب یقین کرنے والوں میں ہوجائیں |
Mahmood Ul Hassan اور اسی طرح ہم دکھانے لگے ابراہیم کو عجائبات آسمانوں اور زمینوں کے اور تاکہ اس کو یقین آ جاوے [۹۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور اسی طرح ہم ابراہیم(ع) کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت دکھا رہے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہو جائیں۔ |