Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 74 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿۞ وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٰهِيمُ لِأَبِيهِ ءَازَرَ أَتَتَّخِذُ أَصۡنَامًا ءَالِهَةً إِنِّيٓ أَرَىٰكَ وَقَوۡمَكَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴾
[الأنعَام: 74]
﴿وإذ قال إبراهيم لأبيه آزر أتتخذ أصناما آلهة إني أراك وقومك في﴾ [الأنعَام: 74]
Abul Ala Maududi Ibrahim ka waqia yaad karo jabke usne apne baap aazar se kaha tha, “kya tu buthon (idols) ko khuda banata hai? Main to tujhey aur teri qaum ko khuli gumraahi mein paata hoon” |
Ahmed Ali اور یاد کر جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا بتوں کو خدا جانتاہے میں تجھے اور تیرے قوم کو صریح گمراہی میں دیکھتا ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (وہ وقت بھی یاد کرنے کے لائق ہے) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کہ تم بتوں کو کیا معبود بناتے ہو۔ میں دیکھتا ہوں کہ تم اور تمہاری قوم صریح گمراہی میں ہو |
Mahmood Ul Hassan اور یاد کرو جب کہا ابراہیم نے [۹۱] اپنے باپ آزر کو [۹۲] تو کیا مانتا ہے بتوں کو خدا میں دیکھتا ہوں کہ تو اور تیری قوم صریح گمراہ ہیں [۹۳] |
Muhammad Hussain Najafi (وہ وقت یاد کرو) جب ابراہیم (ع) نے اپنے باپ (یعنی چچا) آزر سے کہا۔ کیا تم بتوں کو خدا بناتے ہو؟ میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی ہوئی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں۔ |