Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 78 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿فَلَمَّا رَءَا ٱلشَّمۡسَ بَازِغَةٗ قَالَ هَٰذَا رَبِّي هَٰذَآ أَكۡبَرُۖ فَلَمَّآ أَفَلَتۡ قَالَ يَٰقَوۡمِ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّمَّا تُشۡرِكُونَ ﴾
[الأنعَام: 78]
﴿فلما رأى الشمس بازغة قال هذا ربي هذا أكبر فلما أفلت قال﴾ [الأنعَام: 78]
Abul Ala Maududi Phir jab Suraj ko roshan dekha to kaha yeh hai mera Rubb, yeh sabse bada hai, magar jab woh bhi dooba to Ibrahim pukar uttha” Aey biradraan e qaum! Main un sab se bezaar hoon jinhein tum khuda ka shareek thehrate ho |
Ahmed Ali پھر جب آفتاب کو چمکتاہوا دیکھا کہا یہی میرا رب ہے یہ سب سے بڑا ہے پھر جب وہ غائب ہو گیا کہا اے میری قوم میں ان سے بیزار ہوں جنہیں تم الله کا شریک بناتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر جب سورج کو دیکھا کہ جگمگا رہا ہے تو کہنے لگے میرا پروردگار یہ ہے یہ سب سے بڑا ہے۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہنے لگے لوگو! جن چیزوں کو تم (خدا کا) شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں |
Mahmood Ul Hassan پھر جب دیکھا سورج جھلکھتا ہوا بولا یہ ہے رب میرا یہ سب سے بڑا ہے [۹۷] پھر جب وہ غائب ہو گیا بولا اے میری قوم میں بیزار ہوں ان سے جن کو تم شریک کرتے ہو [۹۸] |
Muhammad Hussain Najafi پھر جب سورج کو چمکتے دیکھا تو کہا یہ میرا پروردگار ہے؟ یہ سب سے بڑا ہے۔ مگر جب وہ بھی غروب ہوگیا تو کہا اے میری قوم! میں اس شرک سے بری و بیزار ہوں جو تم کرتے ہو۔ |