×

یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ اپنے بندوں میں 6:88 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:88) ayat 88 in Urdu

6:88 Surah Al-An‘am ayat 88 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 88 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿ذَٰلِكَ هُدَى ٱللَّهِ يَهۡدِي بِهِۦ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۚ وَلَوۡ أَشۡرَكُواْ لَحَبِطَ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[الأنعَام: 88]

یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے لیکن اگر کہیں ان لوگوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا کرایا غارت ہو جاتا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ذلك هدى الله يهدي به من يشاء من عباده ولو أشركوا لحبط, باللغة الأوردية

﴿ذلك هدى الله يهدي به من يشاء من عباده ولو أشركوا لحبط﴾ [الأنعَام: 88]

Abul Ala Maududi
Yeh Allah ki hidayat hai jiske saath woh apne bandon mein se jiski chahta hai rehnumayi karta hai lekin agar kahin in logon ne shirk kiya hota to inka sab kiya karaya ghaarat ho jata
Ahmed Ali
یہ الله کی ہدایت ہے اپنے بندوں کو جسے چاہے اس پر چلاتا ہے اور اگر یہ لوگ شرک کرتے تو البتہ جو کچھ انہوں نے کیا تھا سب کچھ ضائع ہو جاتا
Fateh Muhammad Jalandhry
یہ خدا کی ہدایت ہے اس پر اپنے بندوں میں سے جسے چاہے چلائے۔ اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے
Mahmood Ul Hassan
یہ اللہ کی ہدایت ہے اس پر چلاتا ہے جسکو چاہے اپنے بندوں میں سے [۱۰۹] اور اگر یہ لوگ شرک کرتے تو البتہ ضائع ہو جاتا جو کچھ انہوں نے کیا تھا [۱۱۰]
Muhammad Hussain Najafi
یہ اللہ کی خاص ہدایت ہے جس کے ذریعے سے وہ بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے اور اگر انہوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کے وہ سب عمل برباد ہو جاتے جو وہ کیا کرتے تھے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek