Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 97 - الأنعَام - Page - Juz 7
﴿وَهُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلنُّجُومَ لِتَهۡتَدُواْ بِهَا فِي ظُلُمَٰتِ ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِۗ قَدۡ فَصَّلۡنَا ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ ﴾
[الأنعَام: 97]
﴿وهو الذي جعل لكم النجوم لتهتدوا بها في ظلمات البر والبحر قد﴾ [الأنعَام: 97]
Abul Ala Maududi Aur wahi hai jisne tumhare liye taaron ko sehra aur samandar ki tareekiyon mein raasta maloom karne ka zariya banaya. Dekho humne nishaniyan khol kar bayan kardi hain un logon ke liye jo ilm rakhte hain |
Ahmed Ali اور اسی نے تمہارے لیے ستارے بنائے ہیں تاکہ ان کے ذریعے سے جنگل اوردریا کےاندھیروں میں راستہ معلوم کر سکو تحقیق ہم نے کھول کر نشانیاں بیان کر دی ہیں ان لوگو ں کے لیے جو جانتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ جنگلوں اور دریاؤں کے اندھیروں میں ان سے رستے معلوم کرو۔ عقل والوں کے لئے ہم نے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور اسی نے بنا دیے تمہارے واسطے ستارے کہ انکے وسیلہ سے راستے معلوم کرو اندھیروں میں جنگل اور دریا کے [۱۳۰] البتہ ہم نے کھول کر بیان کر دیے پتے ان لوگوں کے لئے جو جانتے ہیں |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ تم ان کے ذریعہ سے خشکی اور تری کے اندھیروں میں راہنمائی حاصل کرو۔ بے شک ہم نے علم رکھنے والوں کے لئے دلائل کھول کر بیان کر دیے ہیں۔ |