Quran with Urdu translation - Surah At-Tahrim ayat 11 - التَّحرِيم - Page - Juz 28
﴿وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلٗا لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱمۡرَأَتَ فِرۡعَوۡنَ إِذۡ قَالَتۡ رَبِّ ٱبۡنِ لِي عِندَكَ بَيۡتٗا فِي ٱلۡجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِن فِرۡعَوۡنَ وَعَمَلِهِۦ وَنَجِّنِي مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[التَّحرِيم: 11]
﴿وضرب الله مثلا للذين آمنوا امرأة فرعون إذ قالت رب ابن لي﴾ [التَّحرِيم: 11]
Abul Ala Maududi Aur ehle iman ke maamle mein Allah Firoun ki biwi ki misal pesh karta hai jabke usne dua ki “Aey mere Rubb,mere liye apne haan jannat mein ek ghar bana de aur mujhey Firoun aur iske amal se bacha le aur zalim qaum se mujhko nijaat de.” |
Ahmed Ali اور الله ایمان داروں کے لیے فرعون کی بیوی کی مثال بیان کرتا ہے جب اس نے کہاکہ اے میرے رب میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے نجات دے اور مجھے ظالموں کی قوم سے نجات دے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور مومنوں کے لئے (ایک) مثال (تو) فرعون کی بیوی کی بیان فرمائی کہ اس نے خدا سے التجا کی کہ اے میرے پروردگار میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصی عطا فرما |
Mahmood Ul Hassan اور اللہ نے بتلائی ایک مثل ایمان والوں کے لئے عورت فرعون کی [۱۹] جب بولی اے رب بنا میرے واسطے اپنے پاس ایک گھر بہشت میں [۲۰] اور بچا نکال مجھ کو فرعون سے اور اُسکے کام سے اور بچا نکال مجھ کو ظالم لوگوں سے [۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi اوراللہ اہلِ ایمان کے لئے فرعون کی بیوی (آسیہ(ع)) کی مثال پیش کرتا ہے جبکہ اس نے کہا اے میرے پروردگار! میرے لئے جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے (کافرانہ) عمل سے نجات دے اور مجھے ظالم قوم سے نجات دے۔ |