Quran with Urdu translation - Surah Al-Mulk ayat 1 - المُلك - Page - Juz 29
﴿تَبَٰرَكَ ٱلَّذِي بِيَدِهِ ٱلۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ ﴾
[المُلك: 1]
﴿تبارك الذي بيده الملك وهو على كل شيء قدير﴾ [المُلك: 1]
Abul Ala Maududi Nihayat buzurg-o-bartar hai woh jiske haath mein qayinaat ki sultanat hai , aur woh har cheez par qudrat rakhta hai |
Ahmed Ali وہ ذات با برکت ہے جس کے ہاتھ میں سب حکومت ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہ (خدا) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan بڑی برکت ہے اُسکی جسکے ہاتھ میں ہے راج اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے [۱] |
Muhammad Hussain Najafi بابرکت ہے وہ (خدا) جس کے ہاتھ (قبضۂ قدرت) میں (کائنات کی) بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ |