Quran with Urdu translation - Surah Al-Mulk ayat 15 - المُلك - Page - Juz 29
﴿هُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ ذَلُولٗا فَٱمۡشُواْ فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُواْ مِن رِّزۡقِهِۦۖ وَإِلَيۡهِ ٱلنُّشُورُ ﴾
[المُلك: 15]
﴿هو الذي جعل لكم الأرض ذلولا فامشوا في مناكبها وكلوا من رزقه﴾ [المُلك: 15]
Abul Ala Maududi Wahi to hai jisne tumhare liye zameen ko taabeh kar rakkha hai , chalo uski chaati par aur khao khuda ka rizq, usi ke huzoor tumhein dobara zinda ho kar jana hai |
Ahmed Ali وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو نرم کر دیا سو تم اس کے راستوں میں چلو پھر اور الله کے رزق میں سے کھاؤ اور اسی کے پاس پھر کر جانا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے |
Mahmood Ul Hassan وہی ہے جس نے کیا تمہارے آگے زمین کو پست اب چلو پھرو اُسکے کندھوں پر اور کھاؤ کچھ اُسکی دی ہوئی روزی اور اُسی کی طرف جی اٹھنا ہے [۲۰] |
Muhammad Hussain Najafi وہ (اللہ) وہی ہے جس نے زمین کو تمہارے لئے رام کر دیا تاکہ تم اس کے کاندھوں (راستوں) پر چلو اور اس (اللہ) کے (دئیے ہو ئے) رزق سے کھاؤ پھر اسی کی طرف(قبروں سے) اٹھ کر جانا ہے۔ |