×

اور کیا اُن لوگوں کو جو سابق اہل زمین کے بعد زمین 7:100 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-A‘raf ⮕ (7:100) ayat 100 in Urdu

7:100 Surah Al-A‘raf ayat 100 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 100 - الأعرَاف - Page - Juz 9

﴿أَوَلَمۡ يَهۡدِ لِلَّذِينَ يَرِثُونَ ٱلۡأَرۡضَ مِنۢ بَعۡدِ أَهۡلِهَآ أَن لَّوۡ نَشَآءُ أَصَبۡنَٰهُم بِذُنُوبِهِمۡۚ وَنَطۡبَعُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَسۡمَعُونَ ﴾
[الأعرَاف: 100]

اور کیا اُن لوگوں کو جو سابق اہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوتے ہیں، اِس امر واقعی نے کچھ سبق نہیں دیا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے قصوروں پر انہیں پکڑ سکتے ہیں؟ (مگر وہ سبق آموز حقائق سے تغافل برتتے ہیں) اور ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں، پھر وہ کچھ نہیں سنتے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: أو لم يهد للذين يرثون الأرض من بعد أهلها أن لو نشاء, باللغة الأوردية

﴿أو لم يهد للذين يرثون الأرض من بعد أهلها أن لو نشاء﴾ [الأعرَاف: 100]

Abul Ala Maududi
Aur kya un logon ko jo sabiq ehle zameen ke baad zameen ke waris hotey hain , is amr e waqayi ne kuch sabaq nahin diya ke agar hum chahein to unke kasooron par unhein pakad sakte hain? (Magar woh sabaq-aamoz haqaiq se tagaful baratte hain) aur hum unke dilon par mohar laga dete hain, phir woh kuch nahin suntey
Ahmed Ali
کیا ان لوگو ں پر جو زمین کے وارث ہوئے ہیں وہاں کے لوگوں کے ہلاک ہونے کے بعد یہ ظاہر نہیں ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو انہیں ان کے گناہوں کے سبب سے پکڑ لیں اور ہم نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی ہے پس وہ نہیں سنتے
Fateh Muhammad Jalandhry
کیا ان لوگوں کو جو اہلِ زمین کے (مرجانے کے) بعد زمین کے مالک ہوتے ہیں، یہ امر موجب ہدایت نہیں ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے گناہوں کے سبب ان پر مصیبت ڈال دیں۔ اور ان کے دلوں پر مہر لگادیں کہ کچھ سن ہی نہ سکیں
Mahmood Ul Hassan
کیا نہیں ظاہر ہوا ان لوگوں پر جو وارث ہوئے زمین کے وہاں کے لوگوں کے ہلاک ہونے کے بعد کہ اگر ہم چاہیں تو ان کو پکڑ لیں ان کے گناہوں پر [۱۲۱] اور ہم نے مہر کر دی ہے انکے دلوں پر سو وہ نہیں سنتے
Muhammad Hussain Najafi
کیا ان لوگوں پر جو پہلے اہل زمین کی تباہی کے بعد زمین کے وارث بنے ہیں یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ اگر ہم چاہتے تو ان کو گناہوں کی وجہ سے کسی مصیبت میں مبتلا کر دیتے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر لگا دیتے کہ وہ سن (سمجھ) نہ سکیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek