Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 139 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ مُتَبَّرٞ مَّا هُمۡ فِيهِ وَبَٰطِلٞ مَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[الأعرَاف: 139]
﴿إن هؤلاء متبر ما هم فيه وباطل ما كانوا يعملون﴾ [الأعرَاف: 139]
Abul Ala Maududi Yeh log jis tareeqe ki pairwi kar rahey hain woh to barbaad honay wala hai aur jo amal woh kar rahey hain woh sarasar baatil hai.” |
Ahmed Ali یہ لوگ جس چیز میں لگے ہوئے ہیں وہ تباہ ہونے والی ہے اور جو وہ کر رہے ہیں وہ غلط ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ لوگ جس (شغل) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں سب بیہودہ ہیں |
Mahmood Ul Hassan یہ لوگ تباہ ہونے والی ہے وہ چیز جس میں وہ لگے ہوئے ہیں اور غلط ہے جو وہ کر رہے ہیں [۱۶۲] |
Muhammad Hussain Najafi جس طریقہ پر یہ لوگ ہیں وہ یقینا تباہ ہو کر رہے گا۔ اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ باطل ہوکر رہے گا۔ |