×

اس کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو ہر شعبہ زندگی کے متعلق 7:145 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-A‘raf ⮕ (7:145) ayat 145 in Urdu

7:145 Surah Al-A‘raf ayat 145 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 145 - الأعرَاف - Page - Juz 9

﴿وَكَتَبۡنَا لَهُۥ فِي ٱلۡأَلۡوَاحِ مِن كُلِّ شَيۡءٖ مَّوۡعِظَةٗ وَتَفۡصِيلٗا لِّكُلِّ شَيۡءٖ فَخُذۡهَا بِقُوَّةٖ وَأۡمُرۡ قَوۡمَكَ يَأۡخُذُواْ بِأَحۡسَنِهَاۚ سَأُوْرِيكُمۡ دَارَ ٱلۡفَٰسِقِينَ ﴾
[الأعرَاف: 145]

اس کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو ہر شعبہ زندگی کے متعلق نصیحت اور ہر پہلو کے متعلق واضح ہدایت تختیوں پر لکھ کر دے دی اور اس سے کہا: "اِن ہدایات کو مضبوط ہاتھوں سے سنبھال اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کے بہتر مفہوم کی پیروی کریں عنقریب میں تمہیں فاسقوں کے گھر دکھاؤں گا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وكتبنا له في الألواح من كل شيء موعظة وتفصيلا لكل شيء فخذها, باللغة الأوردية

﴿وكتبنا له في الألواح من كل شيء موعظة وتفصيلا لكل شيء فخذها﴾ [الأعرَاف: 145]

Abul Ala Maududi
Iske baad humne Moosa ko har shoba e zindagi ke mutaaliq naseehat aur har pehlu ke mutaaliq wazeh hidayat takhtiyon par likh kar de di, aur ussey kaha: “ in hidayaat ko mazboot haathon se sambhaal aur apni qaum ko hukum de ke inke behtar mafhoom ki pairwi karein. Anqareeb main tumhein fasiqon ke ghar dikhaunga
Ahmed Ali
اور ہم نے اسے تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی سو انہیں مضبوطی سے پکڑ لے او راپنی قوم کو حکم کر کہ اس کی بہتر باتوں پر عمل کریں عنقریب میں تمہیں نافرمانوں کا ٹھکانہ دکھاؤں گا
Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے (تورات) کی تختیوں میں ان کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس میں (مندرج ہیں اور) بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں۔ میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا
Mahmood Ul Hassan
اور لکھ دی ہم نے اس کو تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور تفصیل ہر چیز کی [۱۷۳] سو پکڑ لے انکو زور سے اور حکم کر اپنی قوم کو کہ پکڑے رہیں اس کی بہتر باتیں عنقریب میں تم کو دکھلاؤں گا گھر نافرمانوں کا [۱۷۴]
Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے موسیٰ کے لیے ان تختیوں میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی ہے۔ پس اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم دو کہ وہ اس کی بہترین باتوں کو لے لیں (اس کے احکام پر کاربند ہو جائیں) میں عنقریب تم لوگوں کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھا دوں گا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek