Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 153 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿وَٱلَّذِينَ عَمِلُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ ثُمَّ تَابُواْ مِنۢ بَعۡدِهَا وَءَامَنُوٓاْ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعۡدِهَا لَغَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[الأعرَاف: 153]
﴿والذين عملوا السيئات ثم تابوا من بعدها وآمنوا إن ربك من بعدها﴾ [الأعرَاف: 153]
Abul Ala Maududi Aur jo log burey amal karein phir tawba karlein aur iman le aayein to yakeenan is tawba o iman ke baad tera Rubb darguzar aur reham farmane wala hai” |
Ahmed Ali اور جنہوں نے برے کام کیے پھراس کے بعد توبہ کی اور ایمان لے آئے تو بے شک تیرا رب توبہ کے بعد البتہ بخشنے والا مہربان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جنہوں نے برے کام کیے پھر اس کے بعد توبہ کرلی اور ایمان لے آئے تو کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار اس کے بعد (بخش دے گا کہ وہ) بخشنے والا مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جنہوں نے کئے برے کام پھر توبہ کی اس کے بعد اور ایمان لائے تو بیشک تیرا رب توبہ کے پیچھے البتہ بخشنے والا مہربان ہے [۱۸۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو لوگ برے کام کریں اور پھر توبہ کر لیں۔ اور ایمان لے آئیں تو یقینا تمہارا پروردگار اس (توبہ و ایمان) کے بعد بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |