×

اے محمدؐ، ان سے کہو "میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع 7:188 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-A‘raf ⮕ (7:188) ayat 188 in Urdu

7:188 Surah Al-A‘raf ayat 188 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 188 - الأعرَاف - Page - Juz 9

﴿قُل لَّآ أَمۡلِكُ لِنَفۡسِي نَفۡعٗا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ وَلَوۡ كُنتُ أَعۡلَمُ ٱلۡغَيۡبَ لَٱسۡتَكۡثَرۡتُ مِنَ ٱلۡخَيۡرِ وَمَا مَسَّنِيَ ٱلسُّوٓءُۚ إِنۡ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ وَبَشِيرٞ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[الأعرَاف: 188]

اے محمدؐ، ان سے کہو "میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا، اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہو تا ہے اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں بہت سے فائدے اپنے لیے حاصل کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا میں تو محض ایک خبردار کرنے والا اور خوش خبری سنانے والا ہوں اُن لوگوں کے لیے جو میری بات مانیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل لا أملك لنفسي نفعا ولا ضرا إلا ما شاء الله ولو, باللغة الأوردية

﴿قل لا أملك لنفسي نفعا ولا ضرا إلا ما شاء الله ولو﴾ [الأعرَاف: 188]

Abul Ala Maududi
(Aey Muhammad), insey kaho “main apni zaat ke liye kisi nafey (faiyde) aur nuqsan ka ikhtiyar nahin rakhta, Allah hi jo kuch chahta hai woh hota hai aur agar mujhey gaib ka ilm hota to main bahut se faiyde apne liye haasil karleta aur mujhey kabhi koi nuqsan na pahunchta. Main to mehaz ek khabardaar karne wala aur khush-khabri sunane wala hoon un logon ke liye jo meri baat maanein”
Ahmed Ali
کہہ دو میں اپنی ذات کے نفع و نقصان کا بھی مالک نہیں مگرجو الله چاہے اور اگر میں غیب کی بات جان سکتا تو بہت کچھ بھلائیاں حاصل کر لیتا اور مجھے تکلیف نہ پہنچتی میں تو محض ڈرانے والا اور خوشخبری دینے والا ہوں ان لوگوں کو جو ایمان دار ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ میں اپنے فائدے اور نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا مگر جو الله چاہے اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو بہت سے فائدے جمع کرلیتا اور مجھ کو کوئی تکلیف نہ پہنچتی۔ میں تو مومنوں کو ڈر اور خوشخبری سنانے والا ہوں
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ دے کہ میں مالک نہیں اپنی جان کے بھلے کا اور نہ برے کا مگر جو اللہ چاہے اور اگر میں جان لیا کرتا غیب کی بات تو بہت کچھ بھلائیاں حاصل کر لیتا اور مجھ کو برائی کبھی نہ پہنچتی [۲۲۹] میں تو بس ڈر اور خوشخبری سنانے والا ہوں ایماندار لوگوں کو
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول(ص)) کہہ دو۔ کہ میں اپنے نفع و نقصان پر کوئی قدرت و اختیار نہیں رکھتا۔ مگر جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے) اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو بہت سے فائدے حاصل کر لیتا اور (زندگی میں) مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا۔ میں تو بس (نافرمانوں کو) ڈرانے والا اور ایمانداروں کو خوشخبری دینے والا ہوں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek