Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 205 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿وَٱذۡكُر رَّبَّكَ فِي نَفۡسِكَ تَضَرُّعٗا وَخِيفَةٗ وَدُونَ ٱلۡجَهۡرِ مِنَ ٱلۡقَوۡلِ بِٱلۡغُدُوِّ وَٱلۡأٓصَالِ وَلَا تَكُن مِّنَ ٱلۡغَٰفِلِينَ ﴾
[الأعرَاف: 205]
﴿واذكر ربك في نفسك تضرعا وخيفة ودون الجهر من القول بالغدو والآصال﴾ [الأعرَاف: 205]
Abul Ala Maududi (Aye Nabi), apne Rubb ko subah o shaam yaad kiya karo dil hi dil mein zaari (humility) aur khauf ke saath, aur zubaan se bhi halki awaz ke saath. Tum un logon mein se na ho jao jo gaflat mein padey huey hain |
Ahmed Ali اوراپنے رب کو اپنے دل میں عاجزی کرتا ہوا اور ڈرتاہوا یاد کرتا رہ اور صبح اور شام بلند آواز کی نسبت ہلکی آواز سے اور غافلوں سے نہ ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اپنے پروردگار کو دل ہی دل میں عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح وشام یاد کرتے رہو اور (دیکھنا) غافل نہ ہونا |
Mahmood Ul Hassan اور یاد کرتا رہ اپنے رب کو اپنے دل میں گڑگڑاتا ہوا اور ڈرتا ہوا اور ایسی آواز سے جو کہ پکار کر بولنے سے کم ہو [۲۳۹] صبح کے وقت اور شام کے وقت اور مت رہ بے خبر |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے پیغمبر(ص)) صبح و شام اپنے پروردگار کو یاد کرو۔ اپنے دل میں عجز و انکساری اور خوف و ہراس کے ساتھ۔ اور زبان سے بھی چِلائے بغیر (یعنی دھیمی آواز کے ساتھ) اور (یادِ خدا سے) غفلت کرنے والوں میں سے نہ ہو جاؤ۔ |