Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 206 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ عَنۡ عِبَادَتِهِۦ وَيُسَبِّحُونَهُۥ وَلَهُۥ يَسۡجُدُونَۤ۩ ﴾
[الأعرَاف: 206]
﴿إن الذين عند ربك لا يستكبرون عن عبادته ويسبحونه وله يسجدون﴾ [الأعرَاف: 206]
Abul Ala Maududi Jo Farishtey tumhare Rubb ke huzoor taqarrub ka muqaam rakhte hain woh kabhi apni badayi ke ghamand mein aakar uski ibadat se mooh nahin moadte aur uski tasbeeh karte hain, aur uske aagey jhuke rehte hain |
Ahmed Ali بے شک جو تیرے رب کے ہاں ہیں وہ اس کی بندگی سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاک ذات کو یاد کرتے ہیں اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے گردن کشی نہیں کرتے اور اس پاک ذات کو یاد کرتے اور اس کے آگے سجدے کرتے رہتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan بیشک جو تیرے رب کے نزدیک ہیں وہ تکبر نہیں کرتے اس کی بندگی سے اور یاد کرتے ہیں اسکی پاک ذات کو اور اسی کو سجدہ کرتے ہیں [۲۴۰] |
Muhammad Hussain Najafi جو تمہارے پروردگار کے خاص مقرب ہیں وہ کبھی اس کی عبادت سے سرکشی نہیں کرتے اور اس کی تسبیح و تقدیس کرتے ہیں (اس کی پاکی بیان کرتے ہیں)اور اس کی بارگاہ میں سر بسجود ہوتے ہیں۔ |