Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 29 - الأعرَاف - Page - Juz 8
﴿قُلۡ أَمَرَ رَبِّي بِٱلۡقِسۡطِۖ وَأَقِيمُواْ وُجُوهَكُمۡ عِندَ كُلِّ مَسۡجِدٖ وَٱدۡعُوهُ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَۚ كَمَا بَدَأَكُمۡ تَعُودُونَ ﴾
[الأعرَاف: 29]
﴿قل أمر ربي بالقسط وأقيموا وجوهكم عند كل مسجد وادعوه مخلصين له﴾ [الأعرَاف: 29]
Abul Ala Maududi (Aey Muhammad), insey kaho, mere Rubb ne to raasti o insaaf ka hukum diya hai, aur uska hukum to yeh hai ke har ibadat mein apna rukh theek rakkho aur usi ko pukaaro apne deen ko uske liye khaalis rakh kar, jis tarah usne tumhein ab paida kiya hai usi tarah tum phir paida kiye jaogey |
Ahmed Ali کہہ دو میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے اور ہر نماز کےوقت اپنے منہ سیدھے کرو اور اس کے خالص فرمانبردار ہو کر اسے پکارو جس طرح تمہیں پہلے پیدا کیا ہے اسی طرح دوبارہ پیدا ہو گے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو اور خاص اسی کی عبادت کرو اور اسی کو پکارو۔ اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہوگے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ دے کہ میرے رب نے حکم کر دیا ہے انصاف کا [۳۰] اور سیدھے کرو اپنے منہ ہر نماز کے وقت اور پکارو اسکو خالص اس کے فرمانبردار ہو کر [۳۱] جیسا تم کو پہلے پیدا کیا دوسری بار بھی پیدا ہو گے [۳۲] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص) کہو! میرے پروردگار نے مجھے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے اور یہ کہ اپنے چہرہ کو سیدھ پر رکھو ہر نماز کے وقت اور اسی کو پکارو دین کو اسی کے لئے خالص کرکے جس طرح اس نے پہلی بار تمہیں پیدا کیا تھا اسی طرح تم (اس کے حضور پلٹ) کر جاؤگے۔ |