×

اس کی قوم کے سرداروں نے، جو اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں 7:88 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-A‘raf ⮕ (7:88) ayat 88 in Urdu

7:88 Surah Al-A‘raf ayat 88 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 88 - الأعرَاف - Page - Juz 9

﴿۞ قَالَ ٱلۡمَلَأُ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ لَنُخۡرِجَنَّكَ يَٰشُعَيۡبُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَكَ مِن قَرۡيَتِنَآ أَوۡ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَاۚ قَالَ أَوَلَوۡ كُنَّا كَٰرِهِينَ ﴾
[الأعرَاف: 88]

اس کی قوم کے سرداروں نے، جو اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا تھے، ا س سے کہا کہ "اے شعیبؑ، ہم تجھے اور اُن لوگوں کو جو تیرے ساتھ ایمان لائے ہیں اپنی بستی سے نکال دیں گے ورنہ تم لوگوں کو ہماری ملت میں واپس آنا ہوگا" شعیبؑ نے جواب دیا "کیا زبردستی ہمیں پھیرا جائے گا خواہ ہم راضی نہ ہوں؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قال الملأ الذين استكبروا من قومه لنخرجنك ياشعيب والذين آمنوا معك من, باللغة الأوردية

﴿قال الملأ الذين استكبروا من قومه لنخرجنك ياشعيب والذين آمنوا معك من﴾ [الأعرَاف: 88]

Abul Ala Maududi
Uski qaum ke sardaron ne , jo apni badayi ke ghamand mein mubtila thay, ussey kaha ke “aey Shoaib , hum tujhey aur un logon ko jo tere saath iman laye hain apni basti se nikal denge warna tum logon ko hamari millat mein wapas aana hoga”. Shoaib ne jawab diya, “kya zabardasti humein phera jayega khwa hum razi na hon
Ahmed Ali
اس کی قوم کے متکبر سرداروں نے کہا اے شعیب ہم تجھے اور انہیں جو تجھ پر ایمان لائے ہیں اپنے شہر سے ضرور نکال دیں گے یا یہ کہ تم ہمارے دین میں واپس آ جاؤ فرمایا کیا اگرچہ ہم اس دین کو ناپسند کرنے والے ہوں
Fateh Muhammad Jalandhry
(تو) ان کی قوم میں جو لوگ سردار اور بڑے آدمی تھے، وہ کہنے لگے کہ شعیب! (یا تو) ہم تم کو اور جو لوگ تمہارے ساتھ ایمان لائے ہیں، ان کو اپنے شہر سے نکال دیں گے۔ یا تم ہمارے مذہب میں آجاؤ۔ انہوں نے کہا خواہ ہم (تمہارے دین سے) بیزار ہی ہوں (تو بھی؟)
Mahmood Ul Hassan
بولے سردار جو متکبر تھے اس کی قوم میں ہم ضرور نکال دیں گے اے شعیب تجھ کو اور ان کو جو کہ ایمان لائے تیرےساتھ اپنے شہر سے یا یہ کہ تم لوٹ آؤ ہمارے دین میں [۱۰۸] بولا کیا ہم بیزار ہوں تو بھی [۱۰۹]
Muhammad Hussain Najafi
اور ان کی قوم کے متکبر سرداروں نے کہا۔ اے شعیب ہم تم کو اور جو لوگ تمہارے ساتھ ایمان لائے ہیں ان کو اپنی بستی سے نکال دیں گے یا یہ کہ تم لوگ ہمارے مذہب میں واپس آجاؤ۔ شعیب نے کہا اگرچہ ہم اسے ناپسند ہی کرتے ہوں؟
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek