×

پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا 7:95 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-A‘raf ⮕ (7:95) ayat 95 in Urdu

7:95 Surah Al-A‘raf ayat 95 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 95 - الأعرَاف - Page - Juz 9

﴿ثُمَّ بَدَّلۡنَا مَكَانَ ٱلسَّيِّئَةِ ٱلۡحَسَنَةَ حَتَّىٰ عَفَواْ وَّقَالُواْ قَدۡ مَسَّ ءَابَآءَنَا ٱلضَّرَّآءُ وَٱلسَّرَّآءُ فَأَخَذۡنَٰهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ ﴾
[الأعرَاف: 95]

پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے کہ "ہمارے اسلاف پر بھی اچھے اور برے دن آتے ہی رہے ہیں" آخر کار ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا اور انہیں خبر تک نہ ہوئی

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ثم بدلنا مكان السيئة الحسنة حتى عفوا وقالوا قد مس آباءنا الضراء, باللغة الأوردية

﴿ثم بدلنا مكان السيئة الحسنة حتى عفوا وقالوا قد مس آباءنا الضراء﴾ [الأعرَاف: 95]

Abul Ala Maududi
Phir humne unki badh-haali ko khush haali se badal diya yahan tak ke woh khoob phale phoole aur kehne lagey ke “hamare aslaaf par bhi acchey aur burey din aate hi rahey hain”. Aakhir e kaar humne unhein achanak pakad liya aur unhein khabar tak na hui
Ahmed Ali
پھر ہم نے برائی کی جگہ بھلائی بدل دی یہاں تک کہ وہ زیادہ ہو گئے اور کہنے لگے کہ ہمارے باپ داداؤں کو بھی تکلیف اور خوشی کا وقت آیا تھا پھر ہم نے انہیں اچانک پکڑا اور ان کو خبر نہ ہوئی
Fateh Muhammad Jalandhry
پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ (مال واولاد میں) زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ (اپنے حال میں) بےخبر تھے
Mahmood Ul Hassan
پھر بدل دی ہم نے برائی کی جگہ بھلائی یہاں تک کہ وہ بڑھ گئے اور کہنے لگے کہ پہنچتی رہی ہے ہمارےباپ دادوں کو بھی تکلیف اورخوشی پھر پکڑا ہم نے ان کو ناگہاں اور ان کو خبر نہ تھی [۱۱۷]
Muhammad Hussain Najafi
پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب بڑھے (اور پھلے پھولے) اور کہنے لگے کہ ہمارے باپ دادا کو بھی کبھی تکلیف اور کبھی راحت یونہی پہنچتی رہی ہے۔ تو ایک دم ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا کہ انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو سکا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek