Quran with Urdu translation - Surah Nuh ayat 25 - نُوح - Page - Juz 29
﴿مِّمَّا خَطِيٓـَٰٔتِهِمۡ أُغۡرِقُواْ فَأُدۡخِلُواْ نَارٗا فَلَمۡ يَجِدُواْ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارٗا ﴾
[نُوح: 25]
﴿مما خطيئاتهم أغرقوا فأدخلوا نارا فلم يجدوا لهم من دون الله أنصارا﴾ [نُوح: 25]
Abul Ala Maududi Apni khataon ki bina par hi woh garq(drown) kiye gaye aur Aag mein jhoonk diye gaye , phir unhon ne apne liye Allah se bachane wala koi madadgar na paya |
Ahmed Ali وہ اپنے گناہوں کے سبب سے غرق کر دیئے گئے پھر دوزخ میں داخل کیے گئے پس انہوں نے اپنے لیے سوائے الله کے کوئی مددگار نہ پایا |
Fateh Muhammad Jalandhry (آخر) وہ اپنے گناہوں کے سبب پہلے غرقاب کردیئے گئے پھر آگ میں ڈال دیئے گئے۔ تو انہوں نے خدا کے سوا کسی کو اپنا مددگار نہ پایا |
Mahmood Ul Hassan کچھ وہ اپنے گناہوں سے دبائے گئے پھر ڈالے گئے آگ میں [۲۶] پھر نہ پائے اپنے واسطے انہوں نے اللہ کے سوائے کوئی مددگار [۲۷] |
Muhammad Hussain Najafi (چنانچہ) وہ اپنی خطاؤں کی وجہ سے غرق کر دئیے گئے پھر آگ میں ڈال دئیے گئے پھر انہوں نے اللہ (کے عذاب) سے بچانے والے کوئی مددگار نہ پا ئے۔ |