Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 35 - الأنفَال - Page - Juz 9
﴿وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمۡ عِندَ ٱلۡبَيۡتِ إِلَّا مُكَآءٗ وَتَصۡدِيَةٗۚ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ ﴾
[الأنفَال: 35]
﴿وما كان صلاتهم عند البيت إلا مكاء وتصدية فذوقوا العذاب بما كنتم﴾ [الأنفَال: 35]
Abul Ala Maududi Baytullah ke paas un logon ki namaz kya hoti hai, bas seetiyan (whistles) bajate aur taaliyan peethte hain. Pas ab lo, is azaab ka mazaa chakko apne us inkar e haqq ki padash mein jo tum karte rahey ho |
Ahmed Ali اورکعبہ کے پاس ان کی نماز سوائے سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے اور کچھ نہیں تھی سو عذاب سبب اس کے کہ تم کفر کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان لوگوں کی نماز خانہٴ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔ تو تم جو کفر کرتے تھے اب اس کے بدلے عذاب (کا مزہ) چکھو |
Mahmood Ul Hassan اور ان کی نماز نہیں تھی کعبہ کے پاس مگر سیٹیاں بجانی اور تالیاں سو چکھو عذاب بدلا اپنے کفر کا [۳۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور خانہ کعبہ کے پاس ان کی نماز نہیں تھی۔ مگر سیٹیاں اور تالیاں بجانا۔ سو اب عذاب کا مزہ چکھو۔ یہ تمہارے کفر کی پاداش ہے جو تم کیا کرتے تھے۔ |