Quran with Urdu translation - Surah Al-Anfal ayat 39 - الأنفَال - Page - Juz 9
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةٞ وَيَكُونَ ٱلدِّينُ كُلُّهُۥ لِلَّهِۚ فَإِنِ ٱنتَهَوۡاْ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِمَا يَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ ﴾
[الأنفَال: 39]
﴿وقاتلوهم حتى لا تكون فتنة ويكون الدين كله لله فإن انتهوا فإن﴾ [الأنفَال: 39]
Abul Ala Maududi Aey iman laney walon, in kaafiron se jung karo yahan tak ke fitna baaki na rahey aur deen poora ka poora Allah ke liye ho jaye, phir agar woh fitne se ruk jayein to unke amal ka dekhne wala Allah hai |
Ahmed Ali اور تم ان سے اس حد تک لڑو کہ شرک کا غلبہ نہ رہنے پائے اور سارا دین الله ہی کا ہو جکائے پھر اگر یہ باز آجائیں تو الله ان کے اعمال دیکھنے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان لوگوں سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (یعنی کفر کا فساد) باقی نہ رہے اور دین سب خدا ہی کا ہوجائے اور اگر باز آجائیں تو خدا ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور لڑتے رہو ان سے یہاں تک کہ نہ رہے فساد [۳۷] اور ہو جائے حکم سب اللہ کا [۳۸] پھر اگر وہ باز آ جائیں تو اللہ ان کے کام کو دیکھتا ہے [۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi (اے مسلمانو) ان (کفار) سے جنگ جاری رکھو یہاں تک کہ فتنہ و فساد ختم ہو جائے اور دین پورے کا پورا صرف اللہ کے لئے ہو جائے پھر اگر وہ (کفر و فتنہ پردازی سے) باز آجائیں تو وہ جو کچھ کر رہے ہیں اللہ اس کو خوب دیکھنے والا ہے۔ |