Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 121 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿وَلَا يُنفِقُونَ نَفَقَةٗ صَغِيرَةٗ وَلَا كَبِيرَةٗ وَلَا يَقۡطَعُونَ وَادِيًا إِلَّا كُتِبَ لَهُمۡ لِيَجۡزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحۡسَنَ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[التوبَة: 121]
﴿ولا ينفقون نفقة صغيرة ولا كبيرة ولا يقطعون واديا إلا كتب لهم﴾ [التوبَة: 121]
Abul Ala Maududi Isi tarah yeh bhi kabhi na hoga ke (raah e khuda mein) thoda ya bahut koi kharch woh uthayein aur ( sai e jihad mein) koi waadi(valley) woh paar karein aur unke haqq mein isey likh na liya jaye taa-ke Allah unke is acche kaarname ka sila unhein ata karey |
Ahmed Ali اور جو وہ تھوڑا یا بہت خرچ کرتے ہیں یا کوئی میدان طے کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان کے لیے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ الله انہیں ان کے اعمال کا اچھا بدلہ دے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اسی طرح) جو وہ خرچ کرتے ہیں تھوڑا یا بہت یا کوئی میدان طے کرتے ہیں تو یہ سب کچھ ان کے لیے (اعمال صالحہ) میں لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دے |
Mahmood Ul Hassan اور نہ خرچ کرتے ہیں کوئی خرچ چھوٹا اور نہ بڑا اور نہ طے کرتے ہیں کوئی میدان مگر لکھ لیا جاتا ہے انکے واسطے [۱۴۱] تاکہ بدلا دے ان کو اللہ بہتر اس کام کا جو کرتے تھے [۱۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi اسی طرح وہ راہِ خدا میں کوئی تھوڑا یا بہت مال خرچ نہیں کرتے اور نہ کوئی وادی (میدان) طئے کرتے ہیں مگر یہ کہ ان کے لئے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ خدا ان کی کار گزاریوں کا اچھے سے اچھا بدلہ دے۔ |