Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 125 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ فَزَادَتۡهُمۡ رِجۡسًا إِلَىٰ رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُواْ وَهُمۡ كَٰفِرُونَ ﴾
[التوبَة: 125]
﴿وأما الذين في قلوبهم مرض فزادتهم رجسا إلى رجسهم وماتوا وهم كافرون﴾ [التوبَة: 125]
Abul Ala Maududi Albatta jin logon ke dilon ko (nifaq ka) rog laga hua tha unki saabiq najasat (filth) par (har nayi surat ne ) ek aur najasat(filth) ka izafa kardiya aur woh marte dum tak kufr hi mein mubtala rahey |
Ahmed Ali اور جن کے دلوں میں مرض ہے سوان کے حق میں نجاست پر نجاست بڑھا دی اور وہ مرتے دم تک کافر ہی رہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جن کے دلوں میں مرض ہے، ان کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر کے کافر |
Mahmood Ul Hassan اور جنکے دل میں مرض ہے سو انکے لئے بڑھا دی گندگی پر گندگی اور وہ مرنے تک کافر ہی رہے [۱۴۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کی) بیماری ہے تو یہ سورہ ان کی موجودہ نجاست و خباثت میں اور اضافہ کر دیتی ہے اور وہ کفر کی حالت میں مر جاتے ہیں۔ |