Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 58 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿وَمِنۡهُم مَّن يَلۡمِزُكَ فِي ٱلصَّدَقَٰتِ فَإِنۡ أُعۡطُواْ مِنۡهَا رَضُواْ وَإِن لَّمۡ يُعۡطَوۡاْ مِنۡهَآ إِذَا هُمۡ يَسۡخَطُونَ ﴾
[التوبَة: 58]
﴿ومنهم من يلمزك في الصدقات فإن أعطوا منها رضوا وإن لم يعطوا﴾ [التوبَة: 58]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi), in mein se baaz log sadaqaat ki takseem mein tumpar aitraazaat karte hain , agar is maal mein se inhein kuch de diya jaye to khush ho jayein, aur na diya jaye to bigadne lagte hain |
Ahmed Ali اور بعضے ان میں سے وہ ہیں جو خیرات مانگتے ہیں تجھے طعن دیتے ہیں سو اگر انہیں اس میں سے مل جائے تو راضی ہوتے ہیں اور اگر نہ ملے تو فوراً ناراض ہو جاتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان میں سے بعض اسے بھی ہیں کہ (تقسیم) صدقات میں تم پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ اگر ان کو اس میں سے (خاطر خواہ) مل جائے تو خوش رہیں اور اگر (اس قدر) نہ ملے تو جھٹ خفا ہو جائیں |
Mahmood Ul Hassan اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ تجھ کو طعن دیتےہیں خیرات بانٹنے میں سو اگر ان کو ملے اس میں سے تو راضی ہوں اور اگر نہ ملے تو جبہی وہ ناخوش ہو جائیں [۵۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے نبی) ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو صدقات (کی تقسیم) کے بارے میں آپ(ص) پر عیب لگاتے ہیں۔ پھر اگر اس سے کچھ (معقول مقدار) انہیں دے دی جائے تو راضی ہو جاتے ہیں اور اگر کچھ نہ دیا جائے تو وہ ایک دم ناراض ہو جاتے ہیں۔ |