Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 80 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿ٱسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ أَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ إِن تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ سَبۡعِينَ مَرَّةٗ فَلَن يَغۡفِرَ ٱللَّهُ لَهُمۡۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۗ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡفَٰسِقِينَ ﴾
[التوبَة: 80]
﴿استغفر لهم أو لا تستغفر لهم إن تستغفر لهم سبعين مرة فلن﴾ [التوبَة: 80]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi), tum khwa aise logon ke liye maafi ki darkhwast karo ya na karo, agar tum satter (seventy) martaba bhi inhein maaf kardene ki darkhwast karoge to Allah inhein hargiz maaf na karega, is liye ke inhon ne Allah aur uske Rasool ke saath kufr kiya hai, aur Allah fasiq logon ko raah e najaat nahin dikhata |
Ahmed Ali تو ان کے لیے بخشش مانگ یا نہ مانگ اگر تو ان کے لیے ستر دفعہ بھی بخشش مانگے گا تو بھی الله انہیں ہر گز نہیں بخشے گا یہ اس لیے کہ انہوں نے الله اور اس کے رسول سےکفر کیا اور الله نافرمانوں کو راستہ نہیں دکھاتا |
Fateh Muhammad Jalandhry تم ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔ (بات ایک ہے) ۔ اگر ان کے لیے ستّر دفعہ بھی بخشش مانگو گے تو بھی خدا ان کو نہیں بخشے گا۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول سے کفر کیا۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا |
Mahmood Ul Hassan تو انکے لئے بخشش مانگ یا نہ مانگ اگر ان کے لئےستر بار بخشش مانگے تو بھی ہرگز نہ بخشے گا انکو اللہ یہ اس واسطے کہ وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اللہ رستہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو [۸۷] |
Muhammad Hussain Najafi اے رسول(ص)) آپ ان کے لئے مغفرت طلب کریں اور خواہ نہ کریں اگر (بالفرض) آپ ان کے لئے ستر بار بھی مغفرت طلب کریں جب بھی اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا۔ یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے اللہ اور رسول کے ساتھ کفر کیا۔ اور خدا فاسق (نافرمان) لوگوں کو منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا۔ |